ثنا خواں ہے گلستاں ہو کہ صحرا ہو محمد کا (Liu Yung Ven) شیدا چینی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:11، 11 مارچ 2017ء از 5.38.30.167 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ثنا خواں ہے گلستاں ہو کہ صحرا ہو محمد کا غرض کہ ایک اک زرہ ہے گرویدہ محمد کا نگاہوں میں ہے اس کی ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ثنا خواں ہے گلستاں ہو کہ صحرا ہو محمد کا


غرض کہ ایک اک زرہ ہے گرویدہ محمد کا


نگاہوں میں ہے اس کی ہیچ عالم کی جہاں بانی


سمایا سر میں جس انسان کے سودا محمد کا



دل گیتی ہوا روشن جو نور شمع قرآن سے


رہے گا حشر تک احسان یہ پائندہ محمد کا


نگاہوں کے اندھیرے دور کر لو اے جہاں والو


فروزاں ہر طرف عالم میں ہے جلوہ محمد کا


رہ حق سے بھٹکتے دیکھ کر آج اہل ایماں کو


خدا شاہد بہت دلگیر ہے شیدا محمد کا