"تیری رحمتوں کا دریا سرعام چل رہا ہے ۔ قاسم جہانگیری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : قاسم جہانگیری ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== تیری رحمتوں کا دریا سر عا...)
 
سطر 44: سطر 44:
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===


 
[http://www.naatview.com/1417-2/ | صناء رضا خان کی آواز میں]





نسخہ بمطابق 07:11، 26 اپريل 2017ء


شاعر : قاسم جہانگیری

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

تیری رحمتوں کا دریا سر عام چل رہا ہے

مجھے بھیک مل رہی ہے میرا کام چل رہا ہے


میرے دل کی دھڑکنوں میں ہے شریک نام تیرا

اسی نام کی بدولت میرا نام چل رہا ہے


یہ کرم ہے خاص تیرا کہ سفینہ زندگی کا

کبھی صبح چل رہا ہے کبھی شام چل رہا ہے


تیری مستیء نظر سے ہے بہار مے کدے میں

وہی مے برس رہی ہے وہی جام چل رہا ہے


سر عرش نام تیرا سر عرش بات تیری

کہیں بات چل رہی ہے کہیں نام چل رہا ہے


اسے مانتی ہے دنیا اسے ڈھونڈتی ہے منزل

رہِ عشق مصطفٰیﷺپے جو غلام چل رہا ہے


میرے دامن گدائی میں ہے بھیک مصطفی ﷺکی

اسی بھیک پر تو قاسمؔ میرا کام چل رہا ہے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| صناء رضا خان کی آواز میں


مزید دیکھیے

قاسم جہانگیری