"تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا ۔ ظفر اقبال" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
شاعر: [[ظفراقبال]]
شاعر: [[ظفراقبال]]


{{حمد 2}}
{{حمد 2}}


تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا
تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا
سطر 48: سطر 46:


بارِ دستِ دعا، اے خدا، اے خدا
بارِ دستِ دعا، اے خدا، اے خدا
=== مزید دیکھیے ===
{{منتخب شاعری }}

حالیہ نسخہ بمطابق 18:37، 2 جنوری 2018ء

شاعر: ظفراقبال

حمد ِباری تعالی جل جلالہ[ماخذ میں ترمیم کریں]

تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا

مجھ کو مجھ سے بچا، اے خدا، اے خدا


کب سے بھٹکا ہوا دشتِ خواہش میں ہوں

مجھ کو رستہ بتا ، اے خدا، اے خدا


کوئی دوبارہ ملنے کی توفیق دے

میں ہوں خود سے جدا، اے خدا، اے خدا


اپنے افلاک سے میرے ادراک سے

تو ہے سب سے بڑا، اے خدا، اے خدا


رنگِ خوابِ ہنر تیری رحمت سے ہے

تیری قدرت سے تھا، اے خدا، اے خدا


عاجزی کا اثر میری آواز میں

تو نے پیدا کیا، اے خدا، اے خدا


میں نے جو کچھ کیا، تیری تائید سے

مجھ سے جو کچھ ہوا، اے خدا، اے خدا


مجھ کو حیرت بھی دے، مجھ کو حسرت بھی دے

یوں تو سب کچھ دیا، اے خدا، اے خدا


جانے کب سے اٹھائے ہوئے ہے ظفر

بارِ دستِ دعا، اے خدا، اے خدا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام