تنہائی کے سب دن ہیں ، تنہائی کی سب راتیں ۔ مولانا محمد علی جوہر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:58، 21 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: محمد علی جوہر ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد علی جوہر

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائی کی سب راتیں

اب ہونے لگیں ان سے ، خلوت میں ملاقاتیں


ہر لحظہ تشفی ہے، ہر آن تسلی ہے

ہر وقت ہے جوئِی ، ہر دم ہیں مدا راتیں


کوثر کے تقاضے ہیں، تسنیم کے وعدے ہیں

ہر روز یہی چرچے ، ہر روز یہی باتیں


معراج کی سی حاصل ، سجدوں میں ہے کیفیت

اک فاسق و فاجر ہیں، اور ایسی کراماتیں؟


بے مایہ سہی لیکن، شاید وہ بلا بھیجیں

بھیجی ہیں در ودوں کی کچھ ہم نے بھی سوغاتیں