تنہائی کے سب دن ہیں ، تنہائی کی سب راتیں ۔ مولانا محمد علی جوہر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد علی جوہر

نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائی کی سب راتیں

اب ہونے لگیں ان سے ، خلوت میں ملاقاتیں


ہر لحظہ تشفی ہے، ہر آن تسلی ہے

ہر وقت ہے دل جوئِی ، ہر دم ہیں مدا راتیں


کوثر کے تقاضے ہیں، تسنیم کے وعدے ہیں

ہر روز یہی چرچے ، ہر روز یہی باتیں


معراج کی سی حاصل ، سجدوں میں ہے کیفیت

اک فاسق و فاجر ہیں، اور ایسی کراماتیں؟


بے مایہ سہی لیکن، شاید وہ بلا بھیجیں

بھیجی ہیں در ودوں کی کچھ ہم نے بھی سوغاتیں