ترصیع
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:02، 20 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
ایسی صنعت جس میں پہلے مصرعے کے تمام الفاظ دوسرے مصرعے کے تمام الفاظ کے ہم قافیہ ہوتے ہیں ۔ مثلا احمد رضا خان بریلوی کے یہ اشعار دیکھیں
دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا
تارے کھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرہ تیرا
سب سے بالا و والا ہمارا نبی
کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے
چھبتی ہوئی جگر میں ادا کس گجر کی ہے
اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا
اصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رستا تیرا