ترصیع
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:16، 17 مئی 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
ایسی صنعت جس میں پہلے مصرعے کے تمام الفاظ دوسرے مصرعے کے تمام الفاظ کے ہم قافیہ ہوتے ہیں <ref> فن شاعری حسان الہند از ملا عبدالستار ہمدانی مصروف</ref> ۔ مثلا احمد رضا خان بریلوی کے یہ اشعار دیکھیں
دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا
تارے کھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرہ تیرا
سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی <ref> مکمل کلام : سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی </ref>
سب سے بالا و والا ہمارا نبی
کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے
چھبتی ہوئی جگر میں ادا کس گجر کی ہے
اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا
اصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رستا تیرا