تجھ کو روا تکبّر ، تجھ کو ہی کبریائی ۔ ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 01:18، 5 جولائی 2017ء از 39.41.222.40 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: تجھ کو روا تکبّر ، تجھ کو ہی کبریائی اللہ نام تیرا ، تیری ہی سب بڑائی مالک ہے ، تو ہی خالق ، داتا ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

تجھ کو روا تکبّر ، تجھ کو ہی کبریائی

اللہ نام تیرا ، تیری ہی سب بڑائی


مالک ہے ، تو ہی خالق ، داتا ہے ، تو ہی آقا

سارا جہاں ہے تیرا ، ہے تیری کُل خدائی


صد شکر ، تُو نے ہم کو انسان ہے بنایا

بھیجا نبی پھر اپنا ، انسانیت سکھائی


مشکل کبھی جو آئی ، دکھ نے , غموں نے گھیرا

دامن ترا ہی تھاما ، لو تجھ سے ہی لگائی


تُو ہی تو ہے کہ جس نے ساحل پہ لا اتارا

کشتی یہ زندگی کی جب بھی ہے ڈگمگائی


جانا کہاں ہے ہم نے در چھوڑ کر تمہارا

چوکھٹ پہ بس تری ہی زیبا جبین سائی


کر ہی لِیا تھا مایوسی نے شکار اپنا

نسبت ترے نبی کی ایسے میں کام آئی


(ق)

آیا ہے سر خمیدہ , بوجھل بہ بارِ عصیاں

در پر کھڑا ہے لے کے بس کاسہِ گدائی

یا رب ! بحقِّ احمد ، دانش کو بخش دے تُو

حاضر ہے دست بستہ ، آنکھیں ہیں ڈبڈبائی

(ق)