"تجھ سے ہے بہار ِ جان ِ عالم ۔ سرو سہارنپوری" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: سرو سہارنپوری === نعتِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === تجھ سے ہے بہار جا...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 2: | سطر 2: | ||
شاعر: [[سرو سہارنپوری ]] | شاعر: [[سرو سہارنپوری ]] | ||
مجموعِہ کلام : [[زخمئہِ دل ]] | |||
=== نعتِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === | === نعتِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === | ||
سطر 57: | سطر 59: | ||
بھٹکے گا شعور مدتوں تک | بھٹکے گا شعور مدتوں تک | ||
معراج ہے امتحان ِ عالم | معراج ہے امتحان ِ عالم | ||
=== مزید دیکھیے === | === مزید دیکھیے === | ||
[[سرو سہارنپوری ]] | [[سرو سہارنپوری ]] |
حالیہ نسخہ بمطابق 10:35، 8 مارچ 2017ء
شاعر: سرو سہارنپوری
مجموعِہ کلام : زخمئہِ دل
نعتِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
تجھ سے ہے بہار جانِ عالم
اے چارہء بے کسان ِ عالم
تو اصلِ بنائے خلق ٹھہرا
تو عز و وقار و شان ِ عالم
سدرہ ترے خادموں کا مسکن
اے خواجہ ءِ خواجگان ِ عالم
مہکی نہ تھی بوئےخلق جب تک
ویران تھا گلستان ِ عالم
جب تک رے ذکر سے تہی تھا
بے رنگ تھی داستان ِ عالم
تارے ترے ہمرکاب ِ آئے
اے صاحب ِ کاروان ِ عالم
قطرے ترے فیض سے سمندر
اے منعم و مہربان ِ عالم
ذرے ترا نام لے کے اٹھے
اور بن کے گے کہکشان ِ عالم
اک تیری نظر سے ہو گئے ہیں
بے نام و نشاں ، نشان ِ عالم
در پر ترے آ کے جھک گئے ہیں
کیا کیا سر سر کشان ِ عالم
بھٹکے گا شعور مدتوں تک
معراج ہے امتحان ِ عالم