تا حشر سرخرو ہیں کسی کی نظر سے ہم ۔ افضل فقیر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:57، 25 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: افضل فقیر ==== {{نعت}} ==== تا حشر سرخرو ہیں کسی کی نظر سے ہم خیر الامم ہیں نسبت خیر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: افضل فقیر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تا حشر سرخرو ہیں کسی کی نظر سے ہم

خیر الامم ہیں نسبت خیر البشر سے ہم


پا بوسی رسول سے جو سرفراز ہے

گزرے تصورات میں اس رہگذر سے ہم


کیا شان التفات پیمبرﷺ سے جس کے بعد

ہیں بے نیاز دہر کے چارہ گر سے ہم


ہم بے کسوں پہ آپﷺ کی رحمت ہے بیشتر

کم تر نہیں جہاں میں کسی تاجور سے ہم


آلام روزگار سے دامن پہ جو گر

عشق نبی میں ہیں خجل اس اشک تر سے ہم


لے جا اڑا کے طیبہ کی جانب ہوائے شوق

ہیں عرصہ حیات میں بے بال و پر سے ہم


جان فقیر مست و دام حضورﷺ ہے

رکنے نہ پائے جسم کے دیوار و در سے ہم