بے کسوں پر حق کی رحمت ہوگئی ۔ نذید جالندھری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:33، 5 اکتوبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نذیر جالندھری ==== {{نعت}} ==== بے کسوں پر حق کی رحمت ہوگئی شامِ غم صُبح مسّرت ہوگئ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: نذیر جالندھری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بے کسوں پر حق کی رحمت ہوگئی

شامِ غم صُبح مسّرت ہوگئی


آگئے دنیا میں محبوبِ خدا

بستی بستی خوبصورت ہوگئی


جل رہے تھے دھوپ میں جو ریگزار

گُل بداماں ان کی وسعت ہوگئی


ان کے دامن میں ملی جس کو پناہ

رشکِ انجم اس کی قسمت ہوگئی


ملِ گئیں اس کو جہاں کی نعمتیں

جس یہ ان کی نظرِ شفقت ہوگئی


جب بھی آیا مرے لب پہ ان کا نام

ہر رگِ تن محوِ مدحت ہوگئی


نذر ان کی نعت گوئی کے طفیل

قریہ قریہ اپنی شہرت ہوگئی