بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبد القادر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:32، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: __TOC__ '''در منقبت حضور غوث اعظم ''' از امام احمد رضا خان بریلوی بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبد ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


در منقبت حضور غوث اعظم


از امام احمد رضا خان بریلوی


بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبد القادر

سرِ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبد القادر


مفتیِ شرع بھی ہے قاضیِ ملت بھی ہے

علمِ اسرار سے ماہر بھی ہے عبد القادر


منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے

مہرِ عرفاں کا منور بھی ہے عبد القادر


قطب ابدال بھی ہے محور ارشاد بھی ہے

مرکزِ دائرہ سرّ بھی ہے عبد القادر


سلک عرفان کی ضیا ہے یہی درِ مختار

فخرِ اشباہ و نظائر بھی ہے عبد القادر


اس کے فرمان ہیں سب شارح حکم شارح

مظہر ناہی و آمر بھی ہے عبد القادر


ذی تصرف بھی ہے ماذون بھی مختار بھی ہے

کارِ عالم کا مدبر بھی ہے عبد القادر


رشکِ بلبل ہے رضا لالہ صد داغ بھی ہے

آپ کا واصف و ذاکر بھی ہے عبد القادر



حدائق بخشش

حدائق بخشش


پچھلا کلام

اے شافع امم شہ ذی جاہ لے خبر

اگلا کلام

گزرے جس راہ سے وہ سیدِ والا ہو کر