"بنامِ سیّدِ عالم سلام لکھتے ہیں ۔ ذوالفقار علی دانش" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 59: سطر 59:


ہم اپنے آپ کو اُن کا غلام لکھتے ہیں
ہم اپنے آپ کو اُن کا غلام لکھتے ہیں
=== مزید دیکھیے ===
[[رحم کُن بر حالِ من اے سیّدِ خیرُالاَنَام    ۔ ذوالفقار علی دانش  | پچھلا کلام ]] | [[اب بار گناہوں کا اٹھایا نہیں جاتا      ۔ ذوالفقار علی دانش | اگلا کلام  ]] | [[ذوالفقار علی دانش کی حمدیہ و نعتیہ شاعری ]] | | [[ذوالفقار علی دانش ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 15:28، 10 جولائی 2017ء


شاعر: ذوالفقار علی دانش

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

بنامِ سیّدِ عالم سلام لکھتے ہیں

یہ ہم جو نعت کی صورت کلام لکھتے ہیں


کبھی جو گھیر لے ہم کو بلائے دنیا تو ہم

درود پڑھ کے محمد کا نام لکھتے ہیں


یہی ہمارا ہے مسلک ، یہی عقیدہ ہے

ہم اُن کو رحمتِ عالم مدام لکھتے ہیں


یہی وظیفہ ہے صبح و مسا ہمارا بس

درود پڑھتے ہیں اُن پر ، سلام لکھتے ہیں


تُم اپنی بات کرو ناصحا ہمیں چھوڑو

کہ ہم تو نعت کو کوثر کا جام لکھتے ہیں


بہ پیشِ نُورِ مجسّم بصد ادب کرنا

ہم اُن کے نام صبا جو سلام لکھتے ہیں


صبا حضور کے در پر اسے بھی لے جائے

بہ دوشِ موجِ صبا ہم پیام لکھتے ہیں


حضور ! پھر سے بلا لیں مدینے میں ہم کو

ہم آرزُو یہ بہ عرضِ تمام لکھتے ہیں


خدا سے مانگ کے الفاظ و حرف ہم اُس کے

پھر اُن کی شان کے شایاں سلام لکھتے ہیں


نصیب ہو گا یقیناً ہمارا بھی تاباں

کہ ہم بھی مدحِ نبی میں کلام لکھتے ہیں


ہے نسبت اُن سے ، ہمارا یہ فخر ہے دانش !

ہم اپنے آپ کو اُن کا غلام لکھتے ہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پچھلا کلام | اگلا کلام | ذوالفقار علی دانش کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | | ذوالفقار علی دانش