بجھے دلوں میں یقین سحر سلامت ہے ۔ حسن اختر جلیل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:19، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حسن اختر جلیل برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== بُجھے دلوں میں یقین...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حسن اختر جلیل

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بُجھے دلوں میں یقینِ سحر سلامت ہے کہ اسمِ پاک ترا صبح کی علامت ہے

کجی سے دُور رہی تیرے گلستاں کی بہار کہ تیرے باغ کا ہر نخل سرو قامت ہے


وہ اب ہوں کوچۂ طائف کہ شام کے بازار ترے لہو کا تقاضا ہی استقامت ہے

تو وہ چراغ جو نورِ ازل سے روشن ہے تو وہ حدوث کہ جس کی بنا قدامت ہے


حساب مجھ سے نہ لے پیش مصطفیٰ ، یارب! کہ میری فروِعمل دفترِ ملامت ہے

وہ اور ہیں جو متاعِ عمل پہ نازاں ہیں ہمارے پاس توآنسو ہیں اور ندامت ہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام