بجھے دلوں میں یقین سحر سلامت ہے ۔ حسن اختر جلیل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:15، 1 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ بجھے دلوں میں یقین سحر سلامت ہے کہ اسم پاک ترا صبح کی علامت ہے ۔ حسن اختر جلیل کو بجانب [[بجھے دلوں میں یقین سحر سلامت ہے ۔ حسن اخ...)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حسن اختر جلیل

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بُجھے دلوں میں یقینِ سحر سلامت ہے کہ اسمِ پاک ترا صبح کی علامت ہے

کجی سے دُور رہی تیرے گلستاں کی بہار کہ تیرے باغ کا ہر نخل سرو قامت ہے


وہ اب ہوں کوچۂ طائف کہ شام کے بازار ترے لہو کا تقاضا ہی استقامت ہے

تو وہ چراغ جو نورِ ازل سے روشن ہے تو وہ حدوث کہ جس کی بنا قدامت ہے


حساب مجھ سے نہ لے پیش مصطفیٰ ، یارب! کہ میری فروِعمل دفترِ ملامت ہے

وہ اور ہیں جو متاعِ عمل پہ نازاں ہیں ہمارے پاس توآنسو ہیں اور ندامت ہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام