"بجھے دلوں میں یقین سحر سلامت ہے ۔ حسن اختر جلیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حسن اختر جلیل برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== بُجھے دلوں میں یقین...)
 
م (ADMIN نے صفحہ بجھے دلوں میں یقین سحر سلامت ہے کہ اسم پاک ترا صبح کی علامت ہے ۔ حسن اختر جلیل کو بجانب [[بجھے دلوں میں یقین سحر سلامت ہے ۔ حسن اخ...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 12:15، 1 جنوری 2018ء


شاعر: حسن اختر جلیل

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بُجھے دلوں میں یقینِ سحر سلامت ہے کہ اسمِ پاک ترا صبح کی علامت ہے

کجی سے دُور رہی تیرے گلستاں کی بہار کہ تیرے باغ کا ہر نخل سرو قامت ہے


وہ اب ہوں کوچۂ طائف کہ شام کے بازار ترے لہو کا تقاضا ہی استقامت ہے

تو وہ چراغ جو نورِ ازل سے روشن ہے تو وہ حدوث کہ جس کی بنا قدامت ہے


حساب مجھ سے نہ لے پیش مصطفیٰ ، یارب! کہ میری فروِعمل دفترِ ملامت ہے

وہ اور ہیں جو متاعِ عمل پہ نازاں ہیں ہمارے پاس توآنسو ہیں اور ندامت ہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام