"بادِ رحمت سنک سنک جائے ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
[[ملف:Naat kainaat hafeez taib.jpg|x270px]] | |||
{{#seo: | {{#seo: | ||
|title=باد رحمت سنک سنک جائے ۔ حفیظ تائب | |title=باد رحمت سنک سنک جائے ۔ حفیظ تائب | ||
سطر 4: | سطر 6: | ||
|description=نعت کے انسائیکلو پیڈیا "نعت کائنات" پر حفیظ تائب اور دیگر بے شمار شعراء اور نعت خوانوں کے حالات زندگی اور ان کے کلام ۔ | |description=نعت کے انسائیکلو پیڈیا "نعت کائنات" پر حفیظ تائب اور دیگر بے شمار شعراء اور نعت خوانوں کے حالات زندگی اور ان کے کلام ۔ | ||
}} | }} | ||
__NOTOC__ | |||
[[زمرہ: ادبی نعتیں ]] | [[زمرہ: ادبی نعتیں ]] |
حالیہ نسخہ بمطابق 16:42، 2 جنوری 2018ء
شاعر: حفیظ تائب
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
باد رحمت سنک سنک جائے
وادی جاں مہک مہک جائے
جب چھڑے بات نطق حضرت کی
غنچہ فن چٹک چٹک جائے
ماہ طیبہ کا جب خیال آئے
شب ہجراں چمک چمک جائے
جب سمائے نظر میں وہ پیکر
ذہن میرا دمک دمک جائے
فیض چشم حضور کیا کہنا
ساغر دل چھلک چھلک جائے
نام پاک ان کا ہو لبوں سے ادا
شہد گویا ٹپک ٹپک جائے
ارض دل سے اٹھے نوائے دزود
گونج اس کی فلک فلک جائے
رہنما گر نہ ہو وہ سیرت پاک
ہر مسافر بھٹک بھٹک جائے
چشم سرکارﷺ گر نہ ہو نگراں
نسل آدم بہک بہک جائے
کون وہ فرد ہے کہ جس کیلئے
دل فطرت دھرک دھرک جائے
مطلع کائنات پر تائب
نور کس کا جھلک جھلک جائے