"بادِ رحمت سنک سنک جائے ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 74: سطر 74:
=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


 
{{ منتخب شاعری }}
* [[ متقدمین کو ہدیہ تبریک ۔ حفیظ تائب | متقدمین کو ہدیہ تبریک ]]
 
* [[آنکھوں کو جستجو ہے تو طیبہ نگر کی ہے ۔ حفیظ تائب | آنکھوں کو جستجو ہے تو طیبہ نگر کی ہے ]]
 
* [[اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں ۔ حفیظ تائب  | اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں ]]
 
* [[ حفیظ تائب ]] | [[ حفیظ تائب کی شاعری ]]


=== حواشی و حوالہ جات ===
=== حواشی و حوالہ جات ===

نسخہ بمطابق 16:40، 2 جنوری 2018ء


شاعر: حفیظ تائب

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

باد رحمت سنک سنک جائے

وادی جاں مہک مہک جائے


جب چھڑے بات نطق حضرت کی

غنچہ فن چٹک چٹک جائے


ماہ طیبہ کا جب خیال آئے

شب ہجراں چمک چمک جائے


جب سمائے نظر میں وہ پیکر

ذہن میرا دمک دمک جائے


فیض چشم حضور کیا کہنا

ساغر دل چھلک چھلک جائے


نام پاک ان کا ہو لبوں سے ادا

شہد گویا ٹپک ٹپک جائے


ارض دل سے اٹھے نوائے دزود

گونج اس کی فلک فلک جائے


رہنما گر نہ ہو وہ سیرت پاک

ہر مسافر بھٹک بھٹک جائے


چشم سرکارﷺ گر نہ ہو نگراں

نسل آدم بہک بہک جائے


کون وہ فرد ہے کہ جس کیلئے

دل فطرت دھرک دھرک جائے


مطلع کائنات پر تائب

نور کس کا جھلک جھلک جائے


نعت مبارکہ پر گفتگو

نعت ورثہ لٹریری ڈسکشن گروپ

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام

حواشی و حوالہ جات