بابِ فیضان

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:48، 2 جون 2023ء از 37.111.129.10 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


کتاب : بابِ فیضان

شاعر: پروفیسر فیض رسول فیضان

پبلشر: مکتبہ غوثیہ اردو بازار گوجرنوالہ 03216483964

صفحات : 240

قیمت: 600 روپے

سال ِ اشاعت : 2022

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

بابِ فیضان[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر فیض رسول فیضان نعت خوانی اور نعت گوئی دونوں حوالوں سے ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ جنہوں نے "بابِ فیضان" کی صورت نعتیہ ادب کے گُلدستے میں ایک خوبصورت اور مہکتے پھول کا اضافہ کیا ہے۔ "بابِ فیضان" اُن کا مجموعی طور پر دوسرا جبکہ اردو زبان میں پہلا نعتیہ مجموعہ ہے جو سال 2000 میں شائع ہونے والے اُن کی پنجابی مجموعہء کلام "نعت نگر" کے 22 سال بعد منظرِ عام پر آیا ہے۔ اس کتاب کو مکتبہ غوثیہ اردو بازار گوجرانوالہ نے شائع کیا ہے۔ 4 حمدیں، 155 نعتیں، تحفظِ ناموسِ رسالتﷺ کے حوالے سے 8 کلام، شبِ برأت اور لیلتہ القدر کے حوالے سے ایک ایک کلام اور والدینِ مصطفےؓ و اصحابِ مصطفےٰؓ کی شان میں ایک ایک منقبت کا نذرانہ اس مجموعہء کلام میں شامل ہے جبکہ آخری صفحات پر شاعر کی معروف نعوت کا ذکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 292 شخصیات کے صاحبِ کتاب کے لئے ایک ایک جملے پر مبنی تاثرات بھی درج کئے گئے ہیں "بابِ فیضان" میں عشقِ مصطفےٰﷺ کے جذبات سے مزیئن، حاضری و حضوری کی کیفیات سے لبریز، میلادِ مصطفےٰﷺ، معراجِ مصطفےٰﷺ سیرتِ مصطفےﷺٰ، کردارِ مصطفےٰﷺ، گفتارِ مصطفےٰﷺ اور اخلاقِ مصطفےٰﷺ کے ذکرِ پُر انوار سے منور نعتوں کی ایک حسین کہکشاں دکھائی دیتی ہے۔ چونکہ فیضان صاحب کلاسیکل انداز کے حامل ثنا خوان بھی ہیں اس لئے اُن کی اس کتاب میں موجود تقریباً ہر ایک کلام ہی رواں دواں اور مترنم انداز کی ترجمانی کرتا ہے۔ (ان میں سے بیشتر کلام ایسے ہیں جو فیض رسول فیضان مختلف محافل میں پیش کر کے داد و تحسین وصول کرتے رہتے ہیں جبکہ دیگر معروف ثنا خوانان بھی اپنی اپنی آواز و انداز میں فیضان صاحب کا کلام پڑھ چکے ہیں) دعا ہے کہ فیضانؔ صاحب کی اس نعتیہ کاوش کو بارگاہِ مصطفویﷺ میں قبولیت کا شرف حاصل ہو اور اُن کے حمد، نعت و منقبت پر مبنی آئندہ کے پراجیکٹس بھی جلد طبع ہو کر وابستگانِ نعت تک پہنچ سکیں۔

منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کیا ہے مدحتِ سرکار ہے

یہ ثنائے سیدِ ابرارﷺ ہے

نعت ہے گلزارِ ہستی کی مہک

جس کے باعث ہر نَفَس سرشار ہے


دونوں جہاں کی جان ہے عزت رسولﷺ کی

ایمان کا خلاصہ محبت رسولﷺ کی

"لا ترفعو" کے حکم سے ملتی ہے یہ خبر

رب کو بہت عزیز ہے حرمت رسولﷺ کی


پہلے ذاتِ محمدﷺ بنائی گئی

بعد میں بزمِ ہستی سجائی گئی

ابرِ رحمت کی فیضانؔ بارش ہوئی

نعتِ سرکارﷺ جب بھی سنائی گئی


کی جائے جہاں مدحتِ سرکارﷺ لگاتار

ہوتی ہے وہاں بارشِ انوار لگاتار

ذکر اُنﷺ کے پسینے کا جہاں ہو متواتر

پھیلی ہی وہاں رہتی ہے مہکار لگاتار