اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا ۔ ریاض الدین سہروردی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:29، 28 جولائی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ریاض الدین سہروردی ==== {{نعت}} ==== اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا مجھ کو بھی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ریاض الدین سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا

مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا جانا


جو رنگ کہ جامی پہ رومی پہ چڑھایا تھا

اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا


قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرہ کو تکتی ہیں

اس چہرہ انور کا دیدار کرا جانا


جس خواب میں ہوجائے دیدارِ نبی حاصل

اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سُلا جانا


دیدار محمد کی حسرت تو رہے باقی

جُز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا