اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا ۔ ریاض الدین سہروردی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: ریاض الدین سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا

مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا جانا


جو رنگ کہ جامی پر رومی پہ چڑھایا تھا

اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا


قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیں

اس چہرہِ انور کا دیدار کرا جانا


جس خواب میں ہوجائے دیدارِ نبی حاصل

اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سُلا جانا


دیدارِ محمد کی حسرت تو رہے باقی

جُز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا