"اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا ۔ ریاض الدین سہروردی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 33: سطر 33:


==== نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی ====
==== نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی ====
[http://www.naatview.com/1872-2/ | سید محمد فصیح الدین سہروردی کی آواز میں]

نسخہ بمطابق 11:33، 5 ستمبر 2017ء


شاعر: ریاض الدین سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا

مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا جانا


جو رنگ کہ جامی پہ رومی پہ چڑھایا تھا

اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا


قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرہ کو تکتی ہیں

اس چہرہ انور کا دیدار کرا جانا


جس خواب میں ہوجائے دیدارِ نبی حاصل

اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سُلا جانا


دیدار محمد کی حسرت تو رہے باقی

جُز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

| سید محمد فصیح الدین سہروردی کی آواز میں