اے صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں ۔ الیاس قادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:11، 7 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں زمرہ: گمنام شاعر ==== {{نعت}} ==== اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے س...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

یاد کرتے ہیں تم کو شام وسحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں


اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبا رنگ ونور کی باتیں

چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور ستارے سلام کہتے ہیں


اللہ اللہ حضور کے گیسُو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو

جس سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں


جب محمد کا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام آتا ہے

لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں


زائرِ کعبہ تو مدینہ میں پیارے آقا سے اتنا کہہ دیا

آپ کی گردِ راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں


ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑِ گیا مدینے کا

حاجیو مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں


اے خدا کے حبیب پیارے رسول یہ ہمارا سلام کیجئے قبول

آج محفل میں جتنے حاضر ہیں مل کے سارے سلام کہتے ہیں