اے صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں ۔ الیاس قادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

یاد کرتے ہیں تم کو شام وسحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں


اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں

چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور ستارے سلام کہتے ہیں


اللہ اللہ حضور کے گیسُو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو

جس سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں


جب محمد کا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام آتا ہے

لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں


زائرِ کعبہ تُو مدینہ میں پیارے آقا سے اتنا کہہ دینا

آپ کی گردِ راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں


ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑِ گیا مدینے کا

حاجیو مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں


اے خدا کے حبیب پیارے رسول یہ ہمارا سلام کیجئے قبول

آج محفل میں جتنے حاضر ہیں مل کے سارے سلام کہتے ہیں

نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| اویس رضا قادری کی آواز میں

| میلاد رضا قادری کی آواز میں

| اقصیٰ عبدالحق کی آواز میں

| سید محمد فصیح الدین سہروردی کی آواز میں

| سرور حسین نقشبندی کی آواز میں

| مرغوب ہمدانی کی آواز میں

| صدیق اسماعیل کی آواز میں