"اے شافع امم شہ ذی جاہ لے خبر" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: __TOC__ '''نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ''' از امام احمد رضا خان بریلوی اے شافع امم شہ ذی ج...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 75: | سطر 75: | ||
مانا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضا | مانا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضا | ||
تیرا ہی تو ہے بندہ | تیرا ہی تو ہے بندہ ءِ درگاہ لے خبر | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 18:27، 21 دسمبر 2016ء
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اے شافع امم شہ ذی جاہ لے خبر
للہ لے خبر مری للہ لے خبر
دریا کا جوش، ناﺅ نہ بیڑا نہ ناخدا
میں ڈوبا، تُو کہاں ہے مرے شاہ لے خبر
منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نابلد
اے خجر لے خبر مری اے ماہ لے خبر
پہنچے پہنچنے والے تو منزل مگر شہا
ان کی جو تھک کے بیتھے سرِ راہ لے خبر
جنگل درندوں کا ہے میں بے یار شب قریب
گھیرے ہیں چار سمت سے بدخواہ لے خبر
منزل نئی عزیز جکدا لوگ ناشناس
ٹوٹا ہے کوہ غم میں پرِکاہ لے خبر
وہ سختیاں سول کی وہ صورتیں مہیب
اے غمزدوں کے حال سے آگاہ لے خبر
مجرم کو بارگاہ عدالت میں لائے ہیں
تکتا ہے بےکسی میں تری راہ لے خبر
اہل عمل کو ان کے عمل کام آئیں گے
میرا ہے کون تیرے سواہ آہ لے خبر
پُرخار راہ برہنہ پا تشنہ آب دور
مولیٰ پڑی ہے آفتِ جانکاہ لے خبر
باہر زبانیں پیاس سے ہیں آفتاب گرم
کوثر کے شاہ کثّرہ اللہ لے خبر
مانا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضا
تیرا ہی تو ہے بندہ ءِ درگاہ لے خبر
حدائق بخشش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]