اک نعت کا ہدیہ لیے در پر مرے آقا لب بستہ کھڑا ہے یہ سخنور مرے آقا ۔ فیضان عارف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:28، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: فیضان عارف برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== اک نعت کا ہدیہ لیے در پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: فیضان عارف

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اک نعت کا ہدیہ لیے در پر مرے آقا لب بستہ کھڑا ہے یہ سخنور مرے آقا

چمکے مری سوئی ہوئی قسمت کا ستارہ مدت سے اندھیرے ہیں مقدر مرے آقا


در پیش ہوئے کب اسے دنیا کے مسائل ہو جائے کرم آپ کا جس پر مرے آقا

ہو اب تو عطا جراتِ اظہار مجھے بھی آیا ہوں بڑی دور سے چل کر مرے آقا


جو کچھ بھی ہے یہ آپ کا فیضانؔ ہے ورنہ میں ریت کا ذرہ تو سمندر ہے آقا


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام