اک مُٹھی ستو ہوں ،روٹی خشک ادھوری ہو ۔ کاشف عرفان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: کاشف عرفان

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اک مُٹھی ستو ہوں ،روٹی خشک ادھوری ہو

مولا!مجھ سے آپ کی سنت کیسے پوری ہو

نعت توہے محتاط رویوں اورجذبوں کا کام

اتنی بات ہے کہنا جتنی بات ضروری ہو

ہجر کے نم کاغذ پر عشق کے سبز قلم کے ساتھ

ہم نے عرض گزاری دیکھیں کب منظوری ہو

جو مہکا دے اندر باہر جسم کے سب ایوان

میرے دل میں عشق نبی کی وہ کستوری ہو

آپ کی آل کا صدقہ مانگے لفظو ں کا مزدور

نعت کی صورت اب کی بار کھری مزدوری ہو

لفظ ترے خالی تھے ورنہ کیسے ممکن ہو

واسطہ ان کا آئے دعا میں اور نہ پوری ہو


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25