"اُنہی کا نور پھیلا ہے جدھر دیکھو جہاں دیکھو ۔ سید وحید القادری عارف" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 53: سطر 53:


مری بے مایگی دیکھو مرا طرزِ بیاں دیکھو
مری بے مایگی دیکھو مرا طرزِ بیاں دیکھو
=== مزید دیکھیے ===
[[منزلِ راہِ عشق کا ہم کو پتہ دیا کہ یوں ۔ سید وحید القادری عارف  | پچھلا کلام ]] | [[دن گذریں مدینے میں راتیں ہوں مدینے کی ۔ سید وحید القادری عارف | اگلا کلام]] | [[وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری ]] | [[ وحید القادری عارف | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ ]]

نسخہ بمطابق 09:41، 9 جولائی 2017ء


شاعر: وحید القادری عارف

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اُنہی کا نور پھیلا ہے جدھر دیکھو جہاں دیکھو

اِدھر دیکھو اُدھر دیکھو یہاں دیکھو وہاں دیکھو


غلاموں کی رسائی تا بہ بزمِ قدسیاں دیکھو

کہاں سے اُن کی نسبت نے ہے پنہچایا کہاں دیکھو


اثر ہے دامنِ سرکار سے وابستہ ہونے کا

عیاں ہونے لگے کس طرح اسرارِ نہاں دیکھو


جوابِ ہر سوالِ ماضی و فردا ملا اُن سے

گماں تک بھی نہیں ایسے مٹے وہم و گماں دیکھو


بہر سو بارشِ انوارِ رحمت ہے مدینے میں

یہ ہے دربار آقا کا کہ جنت کا نشاں دیکھو


ہم اپنی تنگ دامانی سے عاجز ہوگئے ورنہ

ہے لطف و جود و رحمت کا یہاں دریا رواں دیکھو


گنہہ گار اُن کے در پر جائیں یہ حکمِ اِلٰہی ہے

وہ راضی ہوں تو پھر ہوتا ہے حکمِ کُن فکاں دیکھو


کسی صورت کسک اس درد کی کم ہو نہیں پاتی

علاجِ درد سے بڑھتا ہے کیوں دردِ نہاں دیکھو


گدائے در پریشاں حال محشر میں رہے کیوں کر

انیسِ بےکساں دیکھو شفیعِ عاصیاں دیکھو


کرم سے اُن کے اُن کی نعت ہوتی ہے رقم عارفؔ

مری بے مایگی دیکھو مرا طرزِ بیاں دیکھو


مزید دیکھیے

پچھلا کلام | اگلا کلام | وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ