اسی کے ذکر نے دل کا مکاں آباد رکھا یہ کیا کم ہے کہ مجھ سا بے نشاں آباد رکھا ۔ حسن عباس رضا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:15، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حسن عباس رضا برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== اُسی کے ذکر نے دل کا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حسن عباس رضا

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اُسی کے ذکر نے دل کا مکاں آباد رکھا یہ کیا کم ہے کہ مجھ سا بے نشاں آباد رکھا

یہ ہم افتادگانِ خاک پر اُس کا کرم تھا جہاں برباد ہونا تھا ، وہاں آباد رکھا

بہت بے اعتباری کا سفر تھا،پھر بھی اُس نے سرِدشتِ طلب اک آستاں آباد رکھا

شبِ معراج ساتوں آسماں تھے نور افشاں زمیں پر بھی جلوسِ اختراں آباد رکھا

اُسی کے فیض سے اب تک ستادہ ہیں زمیں پر کہ جس نے سر پہ نیلا آسماں آباد رکھا

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام