ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعر: سلمان رسول

ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص

شاہِ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص

چشمِ فلک نے دیکھا ہے، ایک نظارہ ایسا بھی

عشقِ نبی نے کر دیا، ایک سیاہ فام<ref> حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ </ref> خاص

ختمِ رسل بھی ہیں وہی، وہ ہی امام انبیا

ان کو سبھی رسولوں میں، بخشا گیا مقام خاص

شہرِ نبی کی ساعتیں، لطف میں خلد سے فزوں

راتیں بھی اس کی منفرد، اور ہیں صبح و شام خاص

شاہ و گدا کا امتیاز، آ کے مٹایا آپ نے

آپ کی بارگاہ میں، ہو گئے سارے عام خاص

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنی مخلوق پر نظر مولا | سلمان رسول | ہے سرور عالم کا ہی بس نام و نسب خاص

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]