ہے سرور عالم کا ہی بس نام و نسب خاص

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Salman Rasool.jpg


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعر: سلمان رسول

ہے سرورِ عالم کا ہی بس نام و نسب خاص

اور ان کی ہی نسبت سے ہوئی ارض عرب خاص

ذکر ان کا جو کرتی ہو، زباں خاص وہی ہے

مدح ان کی بیاں کرنے سے ہو جاتے ہیں لب خاص

ہر شے کو بنا دیتا ہے خاص ان سے تعلق

راتوں میں اسی واسطے اسرا <ref> سورہ بنی اسرائیل، آیت نمبر 01، پارہ 15 ” سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰی بِعَبْدِہ لَیْلاًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَی الَّذِیْ بَارَکْنَا حَوْلَہ لِنُرِیَہ مِنْ ٰاٰیتِنَا اِنَّہ ہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ۔” ترجمہ : ”وہ ذات (ہر نقص وعیب اورکمزوری وعجز) سے پاک ہے جس نے اپنے بندہ محبوب کو رات کے کچھ حصے میں سیر کرائی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک جس کے گردونواح کو ہم نے بابرکت فرمادیا تا کہ ہم (آسمانوں کی سیر اور مقام قاب قوسین پر فائز کر کے ) اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بیشک وہ بہت سننے والا بہت دیکھنے والا ہے۔”</ref> کی ہے شب خاص

توقیر ہے اس لفظ نے پائی تو انھی سے

ویسے تو کبھی ہوتا نہ امی سا لقب خاص

میں عشق میں آقا کے رقم کرتا ہوں نعتیں

سلمان! کوئی اور نہیں اس کا سبب خاص

پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص

اگلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سلمان رسول | سلمان رسول کی حمدیہ و نعتیہ شاعری


زیادہ پڑھے جانے والے کلام

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]