اب نغمہ نغمہ، نغمہءِ تار حیات ہے ۔ عاصی کرنالی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:02، 3 دسمبر 2017ء از ابو الحسن خاور (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : عاصی کرنالی === {{نعت }} === اب نغمہ نغمہ، نغمہء تارِ حیات ہے اب نشہ نشہ ،نشۂ عرفا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : عاصی کرنالی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اب نغمہ نغمہ، نغمہء تارِ حیات ہے

اب نشہ نشہ ،نشۂ عرفان ذات ہے


اب پردہ پردہ، پردۂ سازِ جمال ہے

اب بادہ بادہ ،بادۂ عرفان حال ہے


اب جرعہ جرعہ، جرعۂ جام الست ہے

اب ذرہ ذرہ، ذرۂ خورشید مست ہے


اب قطرہ قطرہ، قطرۂ اشکِ نیاز ہے

اب توبہ توبہ، توبۂ سوز و گداز ہے


اب غنچہ غنچہ، غنچۂ زلفِ نگار ہے

اب لالہ لالہ، لالۂ رخسارِ یار ہے


اب جلوہ جلوہ، جلوۂ سرو سمن ہوا

اب خندہ خندہ، خندۂ صبح چمن ہوا


اب جذبہ جذبہ، جذبۂ عشقِ رسول ہے

اب شیوہ شیوہ، شیوۂ عدل و اصول ہے


اب نعرہ نعرہ، نعرۂ توحید بن گیا


اب سجدہ سجدہ، سجدۂ امید بن گیا


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام