آپ نے ایک ہی نظر میں مجھکو۔ حافظ محبوب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:39، 12 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ آپ نے ایک ہی نظر میں مجھکو کو بجانب آپ نے ایک ہی نظر میں مجھکو۔ حافظ محبوب منتقل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حافظ محبوب احمد

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ نےاک ہی نظرمیں مجھکوجل تھل کردیا

مختصرتھا،آپ نےمجھکومفصل کردیا


میں ازل سےتھاجہاں کاایک نقشِ ناتمام

آپ نےکس خوبی سےمجھکومکمل کردیا


آپکی نظرِ عنایت کاہی یہ اعجازہے

میں کہ تھااک عقدۂ مشکل مجھے حل کریا


میں تھاکب اہلِ فراست کی نظرمیں معتبر

آپ نےہےمیرےگفتہ کومدلل کردیا


ٹکڑےٹکڑےتھاسراپا،آپ نےجوڑامجھے

منقطع تھا،آپ نےمجھکومسلسل کردیا


مشرق ومغرب ہےپھیلی آج میری روشنی

آپ نےمیرےدیےکوگویا مشعل کردیا


صدخوشاصدشکر!اپنی پیاری امت کےلئے

آپ نےدوزخ کادروازہ مقفل کردیا


صرف بہرِ نعت رب نےایک مشتِ خاک سے

صورتِ انسان میں مجھکومشکّل کردیا


میں کہ تھااک آہوئےگم گشتۂ دشتِ جہاں

آپکےاکِ نقشِ پانےمجھکومنزل کردیا



زیادہ پڑھے جانے والے کلام