"آپ نے ایک ہی نظر میں مجھکو۔ حافظ محبوب" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ آپ نے ایک ہی نظر میں مجھکو کو بجانب آپ نے ایک ہی نظر میں مجھکو۔ حافظ محبوب منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 03:39، 12 اکتوبر 2017ء
شاعر: حافظ محبوب احمد
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
آپ نےاک ہی نظرمیں مجھکوجل تھل کردیا
مختصرتھا،آپ نےمجھکومفصل کردیا
میں ازل سےتھاجہاں کاایک نقشِ ناتمام
آپ نےکس خوبی سےمجھکومکمل کردیا
آپکی نظرِ عنایت کاہی یہ اعجازہے
میں کہ تھااک عقدۂ مشکل مجھے حل کریا
میں تھاکب اہلِ فراست کی نظرمیں معتبر
آپ نےہےمیرےگفتہ کومدلل کردیا
ٹکڑےٹکڑےتھاسراپا،آپ نےجوڑامجھے
منقطع تھا،آپ نےمجھکومسلسل کردیا
مشرق ومغرب ہےپھیلی آج میری روشنی
آپ نےمیرےدیےکوگویا مشعل کردیا
صدخوشاصدشکر!اپنی پیاری امت کےلئے
آپ نےدوزخ کادروازہ مقفل کردیا
صرف بہرِ نعت رب نےایک مشتِ خاک سے
صورتِ انسان میں مجھکومشکّل کردیا
میں کہ تھااک آہوئےگم گشتۂ دشتِ جہاں
آپکےاکِ نقشِ پانےمجھکومنزل کردیا