آنکھ اٹھتی ہو کوئی جیسے نگینے کی طرف ۔ کاشف حسین غائر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:00، 29 اپريل 2017ء از 39.55.125.171 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: شعراء زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== آنکھ اٹھتی ہو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

آنکھ اٹھتی ہو کوئی جیسے نگینے کی طرف

آسماں دیکھتا رہتا ہے مدینے کی طرف


سب کو خوش آتی ہے دربار محمد کی فضا

مرنے والے بھی چلے آتے ہیں جینے کی طرف


کھینچتی ہے مجھے سرکار دو عالم کی کشش

اٹھتے جاتے ہیں قدم میرے مدینے کی طرف


آپ رستہ ہیں وہی، آپ وسیلہ ہیں وہی

جو ہمیں لے کے چلے خلد کے زینے کی طرف


دیکھ سیلاب بلا ان کے غلاموں کا مقام

خود کنارہ چلا آتا ہے سفینے کی طرف


ایک مدت سے مرا دھیان لگا ہے غائر

ان کی رحمت کی طرف، ان کے خزینے کی طرف


مزید دیکھیے

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان فتح پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی