"آئے رسول پاک تو منظر بدل گیا ۔ شاکر کنڈان" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Shakir Kandan.jpeg|link=شاکر کنڈان]]
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}



حالیہ نسخہ بمطابق 18:43، 2 جنوری 2018ء

Shakir Kandan.jpeg


شاعر: شاکر کنڈان

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آئے رسولِ پاک تو منظر بدل گیا

اس کائناتِ عشق کا محور بدل گیا


ہے دانشِ حیات کو حیرت اس امر پر

کیسے گرے ہوؤں کا مقدّر بدل گیا


یہ معجزہ ہے آپ کی سیرت کا سربسر

کسریٰ خیال ہوگیا، قیصر بدل گیا


مژدہ تھا یہ بھی آپ کی آمد کا دہر کو

ماننِد گِل، دہکتا ہر اخگر بدل گیا


شاکر خیال وفکر ونظر، جذب واشتیاق

آکاشِ دل کا حتیٰ کہ خاور بدل گیا


زیادہ پڑھے جانے والے کلام