"آئے رسول پاک تو منظر بدل گیا ۔ شاکر کنڈان" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: شاکر کنڈان ==== {{نعت}} ==== آئے رسولِ پاک تو منظر بدل گیا اس کائناتِ عشق کا محور بد...)
 
سطر 29: سطر 29:


آکاشِ دل کا حتیٰ کہ خاور بدل گیا
آکاشِ دل کا حتیٰ کہ خاور بدل گیا
{{منتخب شاعری }}

نسخہ بمطابق 18:42، 2 جنوری 2018ء


شاعر: شاکر کنڈان

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آئے رسولِ پاک تو منظر بدل گیا

اس کائناتِ عشق کا محور بدل گیا


ہے دانشِ حیات کو حیرت اس امر پر

کیسے گرے ہوؤں کا مقدّر بدل گیا


یہ معجزہ ہے آپ کی سیرت کا سربسر

کسریٰ خیال ہوگیا، قیصر بدل گیا


مژدہ تھا یہ بھی آپ کی آمد کا دہر کو

ماننِد گِل، دہکتا ہر اخگر بدل گیا


شاکر خیال وفکر ونظر، جذب واشتیاق

آکاشِ دل کا حتیٰ کہ خاور بدل گیا


زیادہ پڑھے جانے والے کلام