یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے ۔ خالد محمود خالد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:01، 9 جون 2024ء از 39.40.162.49 (تبادلۂ خیال) (←‏{{نعت}})
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: خالد محمود خالد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے

دامن میں اگر ٹکڑے تمہارے نہیں ہوتے ﷺ


ملتی نہ اگر بھیگ حضور آپ کے در سے ﷺ

اس ٹھاٹ سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے


بے دام ہی بکِ جائیں گے دربارِ نبی میں ﷺ

اس طرح کے سودے میں خسارے نہیں ہوتے


ہم جیسے نکموں کو گلے کون لگاتا

سرکار اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے ﷺ


وہ چاہیں بلالیں جسے یہ ان کا کرم ہے ﷺ

بے اذِن مدینے کے نظارے نہیں ہوتے


خالد یہ تقدس ہے فقط نعت کا ورنہ ﷺ

محشر میں ترے وارے نیارے نہیں ہوتے