توڑ کر جس نے دوبارہ مہِ کامل باندھا ۔ لیاقت علی عاصم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:31، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: لیاقت علی عاصم === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === توڑ کر جس نے دوبارہ مہِ ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: لیاقت علی عاصم

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

توڑ کر جس نے دوبارہ مہِ کامل باندھا

میں نے اس ہاتھ سے یہ ٹوٹا ہوا دل باندھا


بس ارادہ ہی کیا تھا کہ چلوں سوے رسول

ناقۂ شوق نے خود پیٹھ پہ محمل باندھا


استعارہ کوئی محبوب و محب کا نہ ملا

میں نے آئینے کے آئینہ مقابل باندھا


مرا رخ بھی اسی جانب ہے کہ طوفانوں میں

اہلِ مکہ نے مدینے ہی کو ساحل باندھا


آپ کی نرم مزاجی کا جو مضمون سوجھا

میں نے کافر کو بھی کافر نہیں غافل باندھا


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25