جمالِ نعت
کتاب : جمالِ نعت (دیوانِ نعت)
شاعر: میاں منیر احمد منیر
پبلشر: نعت اکادمی فیصل آباد
صفحات : 384
قیمت: درج نہیں
سال ِ اشاعت : 2023
تعارف کنندہ : ارسلان ارشد
جمالِ نعت (دیوانِ نعت)
دیوانِ نعت۔ حروفِ تہجی کی ترتیب کے ساتھ
اس دیوان میں ایک ایک حمد و مناجات کے بعد حروفِ تہجی کی ترتیب سے درج شدہ 163 نعتوں کا حسین گلدستہ موجود ہے۔ رواں دواں بحور میں کہے گئے کلام عام فہم اور مترنم ہیں جو نعت خوانوں کے لئے بھی اچھا انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ کتاب کے آغاز اور اختتام پر جید اہلِ قلم کے تاثرات اور مضامین شامل کئے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر محمد طاہر صدیقی، محمد سرور قمر قادری، صاحبزادہ ناصر حسین راضی، ریاض احمد قادری اور انجینئر اشفاق حسین ہمذالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صاحبِ کتاب میاں منیر احمد منیر نے "اظہارِ تشکر" کے عنوان سے اپنے شعری سفر اور اس کتاب کی اشاعت کے معاملات کو مختصراً بیان کیا ہے
منتخب اشعار
پھر نہ اُس جیسا زمانے کو مِلا
سرمدی عرصہ تریسٹھ سال کا
قابلِ داد و ستائش تھا وہ فن میں لیکن
شعر مدحت میں رقم ہو کے سجا اور ہے کچھ
اِن سے مضبوط ہے مرا ایماں
بن کے رہتی ہیں پاسباں نعتیں
سمجھوں گا میں کہ خاتمہ بالخیر ہو گیا
ہونٹوں پہ جاں کنی میں اگر اُنﷺ کا نام ہو
پختہ رہے مدینے سے ہر آن انسلاک
یا رب مدام ہم پہ ہو لطفِ رسولِ پاکﷺ