محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر دلو رام کوثری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: دلو رام کوثری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر

ہندو ہے ایک احمد مرسل کا مدح گر


ہے بت پرست گرچہ وہ، لیکن ہے نعت گو

احمد کی نعت لکھتا ہے دنیا میں بیشتر


ہے نام دلو رام، تخلص ہے کوثری

لے جائیں اس کو خلد میں یا جانب سقر


سنتے ہی یہ ملائکہ سے اک انوکھی بات

فرمایا ذوالجلال نے جنت ہے اس کا گھر

اللہ اکبر، احمد مرسل کا یہ لحاظ

کی حق نے لطف کی سگ دنیا پہ بھی نظر


شراکتیں

اقتدار احمد خان

= مزید دیکھیے

دلو رام کوثری | غیر مسلم شعراء کی شاعری