جمالِ دو عالم تری ذاتِ عالی ۔ رانا بھگوان داس
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:51، 2 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: رانا بھگوان داس === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === جمالِ دو عالم ت...)
شاعر: رانا بھگوان داس
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جمالِ دو عالم تری ذاتِ عالی
دو عالم کی رونق تری خوش جمالی
خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انسان
یہ سب کچھ ہے تری ستودہ خصالی
تو فیاضِ عالم ہے دانائے اعظم
مبارک ترے در کا ہر اِک سوالی
نگاہِ کرم ہو نواسوں کا صدقہ
ترے در پہ آیا ہوں بن کے سوالی
میں جلوے کا طالب ہوں ، اے جان عالم!
دکھادے ،دکھادے وہ شانِ جمالی
ترے آستانہ پہ میں جان دوں گا
نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں گا خالی
تجھے واسطہ حضرتِ فاطمہ کا
میری لاج رکھ لے دو عالم کے والی
نہ مایوس ہونا ہے یہ کہتا ہے بھگوان
کہ جودِ محمد ہے سب سے نرالی ٓ
شراکتیں
مزید دیکھیے
رانا بھگوان داس | رگھوپتی سہائے | دلو رام کوثری | عرش ملیسانی |