عرب کی سرزمیں پر جوں ہی وہ ماہ تمام آیا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:49، 2 اگست 2023ء از 45.115.52.56 (تبادلۂ خیال) («{{بسم اللہ }} شاعر:دانش نور پوری بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === عرب کی سرزمیں پر جوں ہی وہ ماہ تمام آیا ملائک کی طرف سے آمنہ بی کو سلام آیا الہی کاش محشر میں مرے سرکار فرمائیں وہ دیکھو ہند سے میرے غلاموں کا غلام آیا شب معراج جب سرکار پہنچ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر:دانش نور پوری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عرب کی سرزمیں پر جوں ہی وہ ماہ تمام آیا

ملائک کی طرف سے آمنہ بی کو سلام آیا

الہی کاش محشر میں مرے سرکار فرمائیں

وہ دیکھو ہند سے میرے غلاموں کا غلام آیا

شب معراج جب سرکار پہنچے مسجد اقصی

پکارا انبیاء نے سارے نبیوں کا امام آیا

نبی ءِ خاتم المرسل بھی جب تشریف لے آئے

سمجھ لو اے جہاں والو جہاں کا اختتام آیا

درود پاک سے میرا مقدر ہو گیا روشن

درود پاک کا یہ مشغلہ بھی خوب کام آیا

تمہارے نام لیوا ہند میں مظلوم ہیں آقا

دعا فرمایے ان پر بڑا مشکل مقام آیا

صبا تو آرہی ہے شہر طیبہ سے بتا مجھ کو

کہ میرے واسطے بھی کوئی آقا کا پیام آیا

زمیں پر عدل و صلح و آشتی قائم ہوئی دانش

ذریعے سے میرے آقا کے اک ایسا نظام آیا