دانش نور پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:21، 2 اگست 2023ء از 45.115.52.56 (تبادلۂ خیال) (« [دانش نور پوری] کا اصلی نام عبد الغفار صدیقی ہے آپ کی پیدائش ضلع [بجنور] کے ایک غیر معروف گاؤں تیبڑی میں سن انیس سو انہتر میں [1969] میں ہوئی۔آپ کے والد جناب منشی محمد اسماعیل صاحب اپنے زمانے کے اگرچہ درجہ دو پاس تھے، لیکن پورے گاؤں میں منشی جی کے ن...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

[دانش نور پوری] کا اصلی نام عبد الغفار صدیقی ہے

آپ کی پیدائش ضلع [بجنور] کے ایک غیر معروف گاؤں تیبڑی میں سن انیس سو انہتر میں [1969] میں ہوئی۔آپ کے والد جناب منشی محمد اسماعیل صاحب اپنے زمانے کے اگرچہ درجہ دو پاس تھے، لیکن پورے گاؤں میں منشی جی کے نام سے مشہور تھے۔دادا محمد حسین گلستاں وبوستاں کے عالم تھے۔گویا آپ کا گھرانا تعلیم یافتہ تھا۔ 

آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔ والدہ نے آپ کو قرآن مجید پڑھایا۔آپ سمیت سات بھائی بہنوں نے والدہ محترمہ ہی سے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی۔محلّے اورگاؤں کی بہت سی بچیاں بھی والدہ محترمہ سے قرآن مجید پڑھنے آتی تھیں۔والد صاحب نے اردو کی ابتدائی کتاب پڑھائی۔ آپ نے آگرہ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو شاعری سے دلچسپی تو بچپن سے رہی، لیکن وہ صرف سننے اور اشعار یاد کرنے کی حد تک تھی آپ درس گاہ اسلامی رام پورکے تعلیمی ہفتہ میں ہونے والے مشاعروں میں حصہ لیتے تھے جس میں دوسرے شعرا کی تخلیقات پیش کی جاتی تھیں بیت بازی کے مقابلے میں بھی اکثر شریک رہتے تھے ۔لیکن خود شاعری کرنے کی طرف کبھی توجہ نہیں دی۔ کبھی کبھار کچھ اشعار طبیعت کی موزونیت کی وجہ سے ہوئے بھی تو انھیں کسی کو دکھایا نہیں۔حالانکہ جہاں بھی رہے وہاں کے شعرا سے آپ کا تعارف وتعلق رہا۔ مئی 2011ء میں مرکز جماعت اسلامی ہند (نئی دہلی) منتقل ہوئے ۔وہاں ادارہ ادب اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ ہوا۔ان کی صحبت میں رہ کر آپ کے اندر شعر کہنے کی رغبت پیدا ہوئی چنانچہ وہیں سے آپ نے باقاعدہ شعر کہنا شروع کیا ۔چند دن جناب حسنین سائرؔ صاحب سے اصلاح لی،بعد میں انھوں نے آپ کو مشورہ دیا کہ جناب ڈاکٹر تابشؔ مہدی صاحب سے اصلاح لیں ۔چنانچہ آپ اب باقاعدہ ان سے اصلاح لیتے ہیں ۔ آپ کا نعتیہ مجموعہ ’نور حراء“ 2015میں ہی منظر پر آگیا تھا۔اس کے بعد دوسرا مجموعہ طباعت کے مراحل میں ہے ۔2016میں آپ کو آل انڈیا اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ’حفیظ میرٹھی‘ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اسی سال بہار اردو اکیڈمی کی جانب سے نور حراء کو دوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔2021میں بہوجن سنسکرتی منچ دہلی کی جانب سے ’فاطمہ شیخ‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس وقت آپ نور پور ضلع بجنور میں مقیم ہیں اور مختلف ادبی اداروں کے ذریعے اپنے ادبی فرائض انجام دے رہے ہیں