بارہا منزل طیبہ کا مسافر ہونا ۔ محمد مسعود اختر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد مسعود اختر

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بارہا منزلِ طیبہ کا مسافر ہونا

ہو مقدر ترے دربار میں حاضر ہونا


انبیا تیری زیارت کی دعا کرتے ہیں

شرف ایسا ہے ترے نور کا ناظر ہونا


اوّل الخلق ہے تو ، ختم نبوت تجھ پر

سب پہ ظاہر ہے تر اوّل و آخر ہونا


دل کی خواہش ہے حرا غار میں نعتیں کہنا

تیری خلوت ، ترے ماحول کا زائر ہونا


نعت لکھوں تو مدینے سے پیام آجائے

سوزِ دل یوں مرے اشعار میں ظاہر ہونا


نعت کہتاہوں تو حالات بدل جاتے ہیں

مشکل اوقات میں کام آتا ہے شاعر ہونا


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام