وہ تو کہ جس نے ذہن کو فکر رسا دیا ۔ سرفراز قریشی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: سرفراز قریشی

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہ تُو کہ جس نے ذہن کو فکرِ رسا دیا

وہ تو کہ جس نے دل کا حرم جگمگا دیا


وہ تو کہ جس نے ہر دہنِ بے زبان کو

لہجہ دیا ، بیان دیا ، ذائقہ دیا


وہ تُو کہ جس کے لمسِ کفِ پائے پاک نے

ذروں کو آفتاب کا ہمسر بنا دیا


وہ تُو کہ جس کے قلزمِ رحمت کی موج نے

ہر ڈوبتا سفینہ کنارے لگا دیا


وہ تُو کہ جس کے نکہت و رنگ و جمال نے

صحرائے کائنات کو گلشن بنا دیا


وہ تُو کہ جس کے نعرۂ و حدت کی گونج نے

نقشِ دُوئی کو لوحِ جہاں سے مٹا دیا


وہ تُو کہ جس کی شانِ سجود و قیام نے

بندے کو بندگی کا سلیقہ سکھا دیا


وہ تُو کہ جس کے جلوۂ نورِ ظہور نے!

رُوئے حیات و موت سے پردہ اُٹھا دیا

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام