26 ستمبر 2017 ۔ نعت ورثہ میں صبیح الدین رحمانی کی آمد
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:22، 26 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
![]() |
پاکستان کے معروف نعت گو نعت خواں،نعت کے حوالے سے درجنوں کتابوں کے مولف، نعت ریسرچ سنٹر، کراچی کے صدر صبیح الدین رحمانی آج 26 ستمبر 2017 کو لاہور میں مصروف عمل رہے ۔ بہت سی دیگر سرگرمیوں میں ایک اہم سرگرمی نعت ورثہ کی ٹیم سے پاکستان میں نعت خوانی کی تاریخ پر تحقیق کے حوالے سے ہونے والی ایک ملاقات تھی ۔ اس ملاقات نعت ورثہ کی طرف سے معروف نعت خوانان اختر حسین قریشی، ارشاد اعظم چشتی ، توفیق احمد توفیق ، عابد روف قادری، نعت انٹرنینشل مرکز، لاہور کے صدر ارسلان احمد ارسل ، نعت کائنات کے ایڈیٹر ابوالحسن خاور اور نعت ورثہ کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ صابر نائب نے شرکت ۔ تلاوت و نعت کے بعد صابر نائب نے اب تک ہونے والی تحقیق اور اس کے معیار پر آگاہی دی ۔ جس پر حاضرین نے اپنی آراء دیں ۔ طے یہ پایا کہ پہلے مرحلے میں ان نعت خوانوں کے حالات زندگی پر کام کیا جائے گا جو |
یہ نشست قریبا دو گھنٹے جاری رہی ۔ اور اس کام میں خیر وبرکت کی دعاوں پر اختتام پذیر ہوئی ۔ |