عابد روف قادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Naat Kainaat Abid Rauf Qadri.jpg


عابد روف قادری (Abid Rauf Qadri ) لاہور کے بہت مشہور اور سلجھے ہوئے نعت خواں ہیں اور آج کل پنجاب اسمبلی کی تمام اجلاس اور محافل میں نعت خوانی پر معمور ہیں ۔

عابد رووف قادری 24 فروری 1974 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔والد بزرگوار عبد الروف ایک نیک، عبادت گذار اور خوش گلو شخصیت تھے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم جونئیر ماڈل سکول اور پائلٹ ماڈل ہائی سکول سے حاصل کی اور پھر ایف سی کالج سے گریجویایشن کے بعد ایم بی اے کیا ۔ سکول کی تعلیم کے دوران ہی سلسلہ قادریہ جلو آنوی میاں شاہ محمد قادری کے بیعت ہوئے ۔ کاروباری زندگی کا آغاز نجی ادارے میں نوکری سے کیا اور اب اپنا کاروبار کرتے ہیں ۔ 2004 میں پہلی بار زیارت حرمین کی سعادت حاصل ہوئی ۔

نعت گوئی کی طرف رحجان[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

والد گرامی صبح کی نماز کے بعد باقاعدگی سے نعت پڑھتے تھے ۔ وہی فیض عابد روف کے روح تک اترا اور نعت گوئی کا شوق پیدا ہوا ۔سکول میں نعت گوئی شروع کی ۔ پہلا باری چھٹی کلاس کی بزم ادب محمد علی ظہوری کا کلام " فلک کے نظاروں " پڑھا ۔ کالج دور میں جس مقابلے میں حصہ لیا اول قرار پائے ۔ اس دور میں اعظم چشتی کا کلام عشق تیرا نہ اگر میرا مسیحا ہوتا آپ کی پہچان بنا ۔ کالج دور میں اتنے مقابلے جیتے کہ زمرہ: ایف سی کالج کی طرف سے "رول آف آنر" سے نوازے گئے ۔

نعت گوئی کی تربیت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عابد روف قادری کا پہلا استاد تو ان کی میلان رہا ۔ سکول کے زمانے میں نعت گوئی کرتے ہوئے محمد علی ظہوری کی اکیڈمی کا علم ہوا تو ان کی خدمت میں حاضر ہوگئے ۔ اور یہی اکیڈمی نعت خوانی میں ان کی پہلی درسگا ہ بنی ۔ محمد علی ظہوری کے پردہ فرمانے کے بعد کسب ِ فیض کے لئے سید الطاف حسین پاشا کے پاس حاضر ہوتے رہے ۔

اساتذہ کی حوصلہ افزائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عابد روف قادری فرماتے ہیں

"محمد علی ظہوری کی اکیڈمی میں ان کی آمد پر سینئر شاگردوں کو سنوایا جاتا تھا ۔ اتفاق سے ایک دن مجھے موقع ملا ۔ میں کلام پیش کیا تو انہوں نے پوچھا کتنے دن ہوئے ۔ میں نے کہا تین مہینے ہوئے ہے ۔ وہ حیران ہوئے اور فورا ایک صاحب سے کہا کہ جاو وہ رجسٹر لاو جس میں اچھے ثنا خوانوں کی لسٹ ہے" اس ایک ستائشی جملے نے میری زندگی بدل دی

اس کے علاوہ پیر و مرشد میاں شاہ محمد قادری نے بھی بہت حوصلہ افزائی فرمائی ۔ آپ نے ارشاد کیا ۔

" یہ فیلڈ اتنی طیب و طاہر ہے کہ اگر اس میں بغیر لالچ کے بہ احسن و خوبی محنت کرو گے تو روحانیت کے بہت سے معاملات اس تیزی سے طے ہو جائیں گے کہ تمہیں خبر بھی نہ ہوگی "


پسندیدہ نعت خواں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شبیر احمد گوندل، خورشید احمد اور محمد علی ظہوری کے پسندیدہ نعت خواں اور معاصرین میں قاری زبیب مسعود اور سرور حسین نقشبندی کو سننا پسند کرتے ہیں ۔


اعزازت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • بے شمار انٹر کالجیٹ مقابلہ نعت خوانی میں اول انعام
  • رول آف آنر، ایف سی کالج ، 1995
  • آل لاہور ڈویژن مقابلہ نعت خوانی میں اول انعام 1997
  • آل پنجاب مقابلہ نعت خوانی میں اول انعام 1997
  • آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں اول انعام 1997
  • پنجاب اسمبلی کے اعزازی نعت خواں

مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • میری لاج رکھنا
  • یہ دنیا اک سمندر ہے مگر دریا مدینہ ہے

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عابد روف قادری کی کچھ نعتیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات