بانی اسلام اے خورشید تابان عرب منشی بشیشور پرشاد منور لکھنوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:01، 7 مارچ 2017ء از 92.98.217.132 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: بانی اسلام اے خورشید تابان عرب اے محمد مصطفی جان عرب شان عرب ظل اقدس میں پھلا پھولا گلستان عرب ج...)
بانی اسلام اے خورشید تابان عرب
اے محمد مصطفی جان عرب شان عرب
ظل اقدس میں پھلا پھولا گلستان عرب
جگمگایا نور وحدت سے بیابان عرب
آپ کے پیغام کی بنیاد تھی الہام پر
اک نئی دنیا بسا ڈالی خدا کے نام پر
آپ پرنازل خدائے پاک نے قرآں کیا
سرمہءتوحید سے وا دیدہءعرفاں کیا
آشکار زندگی کا جوہر پنہاں کیا
پیکر اقدس کو رشک کعبہءایماں کیا
جو نہ سمجھیں آپ کا رتبہ وہ اہل دل نہیں
اور کوئی جادہء تسلیم کی منزل نہیں