عزیز الدین خاکی کی مزید نعتیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:37، 14 اگست 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} === عزیز الدین خاکی کی نعتیں === === سرکار اپنا روضہء انور دکھائیے === سرکار اپنا روضہء انو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


عزیز الدین خاکی کی نعتیں

سرکار اپنا روضہء انور دکھائیے

سرکار اپنا روضہء انور دکھائیے

ہم درد کے ماروں کو بھی طیبہ بلائیے


گزرے ہماری زندگی گنبد کے سائے میں

بس ایسی زندگی ہمیں سرکار چاہیئے


جائیں کہاں در چھوڑ کر ہم آپ کا حضور

ہم عاصیوں کو اپبے دامن میں چھپائیے


جس دم ہو تزکرہ شہ عالی وقار کا

اپنے دل و نگاہ ادب سے جھکائیے


دنیا کی خواہشوں کو مٹا کر قلوب سے

یاد رسول پاک کو دل میں بسائیے


ہم کو بھی اے رسول خدا رحمت جہاں

اپنے دیار پاک کا منگتا بنائیے


بن جائیے خلوص و عقیدت کی اک مثال

سب کو درود پاک کا نغمہ سنائیے


آقا یہاں موجود ہیں ایمان ہے مرا

سب یا رسول اللہ کا نعرہ لگائیے


عشاق کر رہے ہیں تقاضہ یہ بار بار

خاکی رسول پاک کی نعتیں سنائیے


اس نور مصطفی کی بھلا کیا مثال ہو =

اس نور مصطفی کی بھلا کیا مثال ہو

جو ساری کائنات کا حسن و جمال ہو


کہتا ہوں ان کی نعت بہ اذن خدائے پاک

جس وقت بھی زرا سی طبیعت بحال ہو


حسرت نکل ہی جائے گی اس دل کی با خدا

دربار مصطفی میں جو میرا وصال ہو


اس کےلیئے۔ تو کوئی بھی مشکل نہیں رہی

جس کی مدد کے واسطے آقا کی آل ہو


جس کی زبان پر ہو ہمیشہ درود پاک

کیسے نہ دو جہان میں وہ مالا مال ہو


یہ گردش زمانہ بگاڑے گی کیا مرا

مدح و ثناء حضور کی جب میری ڈھال ہو


ہر پل انہی کی مدح و ثنا میں گزار دوں

ہر وقت میرے ذہن میں ان کا خیال ہو


آقا ہی بخشوائیں گے خاکی یقین ہے

ڈوبا ہوا گناہ میں گر بال بال

____عزیز الدین خاکی ____ ____________________________